لاہور: پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ آسمان کو چھونے لگی۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ ملک بھر سمیت پنجاب میں بھی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔
جبکہ بڑھتی گرمی نے حکومتی دعووں کا بھی پول کھول دیا۔بجلی کی طلب 17500 میگا واٹ تک پہنچ گئی لیکن پروڈکشن صرف 12300 میگا واٹ ہونی لگی جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5200 میگا واٹ تک جا پہنچا ۔ شارٹ فال بڑھ جانے سے شہری علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے ستارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔