بیجنگ: چین نے امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے قریب فوجیں جمع کرنے اور امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر تنازع کو ہوا دینے والا فریق اس کی قیمت بھی چکائے گا۔
چین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر کسی وقت بھی لڑائی ہو سکتی ہے اور اس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے چینی صدر پر واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارت بہتر ہو سکتی اگر وہ شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا اگر چین نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو پھر امریکہ خود ہی اس مسئلے کو چین کے بغیر حل کرنے میں سامنے آئے گا۔
واضح رہے امریکہ نے شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے کیونکہ اس حملے کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی تجربہ کرنے سے روکنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں