اسلام آباد: چینی صدر شی چن پنگ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کتاب کے اردو ایڈیشن کی رونمائی کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہوئی ہے اور اس کتاب سے ہمیں چین کی گزشتہ 4 دہائیوں میں ترقی سے متعلق پتا چلے گا۔ چینی صدر پاکستان کے بہترین دوست ہیں اور چین ایک عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے۔
انہوں نے کہا یہ نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں کیونکہ کتاب میں سیاست کے ساتھ عام آدمی کی زندگی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا چین اور پاکستان عظیم دوست اور شراکت دار ہیں۔ ہمیں چین کی ترقی اور خوشحالی سے سبق سیکھنا چاہیے اور ترقی کیلئے ہمیں ثقافتی اور اخلاقی طور پر ایک دوسرے کے قریب آنا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں