پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

12:08 PM, 14 Apr, 2017

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں کے قریب کی گئی۔

دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب، سپاہی عزیز اللہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی پنجاب رینجرز، انٹیلیجنس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں