عبدالولی خان یونیورسٹی مردان واقعہ کی ایف آئی آر 20 ملزموں کیخلاف درج،8گرفتار

11:55 AM, 14 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان واقعے کی ایف آئی آرتھانہ شیخ ملتون میں درج کرلی گئی ہے۔  ایف آئی آر میں نامزد 20 ملزمان میں سے8گرفتار ہیں۔  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث افراد کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

مردان پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں 20افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن کی شناخت ویڈیو کلپس کے ذریعے کی گئی ہے اور ان میں 8ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کےلئے پولیس3ٹیمیں سرچ آپریشنز کررہی ہیں ۔

ادھر مقتول طالب علم مشال خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں زیدہ صوابی میں ادا کی گئی ہے ،دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ وہ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود سے رابطے میں ہیں ، ملزمان کےساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

مزیدخبریں