پشاور: سرچ آپریشن، بھتہ خور سمیت122مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

09:50 AM, 14 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور:  مختلف علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت122مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی بر آمد کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ حیات آباد،مچنی گیٹ ،پہاڑی پورہ ،گلبہار اورتھانہ چمکنی میں کیا گیا ،گھر گھر تلاشی کے دوران ایک بھتہ خور سمیت122مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گھروں کی رجسٹریشن نہ کرنے والے 39 کرایہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ و منشیات بھی بر آمد کی گئی جبکہ تمام گرفتارافراد کو تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں