تہران : ایرانی پارلیمنٹ کی سماجی بہبود کمیٹی کے چیئرمین سلمان خدادادی نے انکشاف کیا ہے ملک میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پارلیمنٹ میں ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے سماجی بہبود کمیٹی کے چیئرمین سلمان خدادادی نے کہا کہ 8 کروڑ آبادی والے ملک میں ایک منٹ میں نو طلاقیں واقع ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
تہران میں طلاق کی شرح بڑھ کر 50 فی صد تک جا پہنچی ہے۔سلمان خدادادی کا کہنا تھا کہ کم عمر لڑکیوں کی شادی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ بڑی عمر کے مردوں کے شادی کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور دیگر مسائل نوجوانوں کو شادی کے بندھن سے دور رہنے یا جلد طلاق کا سبب بن رہے ہیں۔