کسی بھی یوٹیوب ویڈیو سے اینی میٹڈ GIF بنائیں

11:07 AM, 14 Apr, 2017

لاہور: کمپیوسرو(CompuServe) نے 1987 میں جف(GIF) فارمیٹ کو متعارف کرایا تھا۔شروع میں اس فارمیٹ کی مدد سے بہت سی تصاویر کو ایک متحرک تصویر کی شکل دی جاتی تھی۔ آج کل ویڈیو کو بھی جف فارمیٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔ تصاویر یا ویڈیوز سے جف بنانے کےلیے بہت سے سافٹ وئیرز موجود ہیں۔حتی کہ مختلف آن لائن ویڈیوز یا اُن کے کچھ حصوں کو بھی آسانی سے جف فارمیٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔

اس وقت یوٹیوب ہی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے۔یوٹیوب ویڈیوز کو بھی جف میں بدلنا کافی آسان ہے۔ اتنا آسان کہ آپ کو صرف یو آر ایل میں ذرا سی تبدیلی کرنا پڑے گی۔
یوٹیوب ویڈیوز کو کئی طریقوں سے جف میں بدلا جا سکتا ہے۔
اس کا پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ
• آپ براؤزر میں یو ٹیوب پر وہ ویڈیو کھول لیں جس میں سے جف بنانی ہو۔ 

• اس کے بعد ایڈریس بار میں ویڈیو کے یو آر ایل میں سے youtube سے پہلے gif لکھ دیں، یعنی https://www.youtube.com/watch?v=vlGwVE5S9uA کو https://www.gifyoutube.com/watch?v=vlGwVE5S9uA کر کے انٹر دبا دیں۔
• اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔ یہاں موجود یوٹیوب ویڈیو میں سے آپ سلائیڈر کی مدد سے ویڈیو کے 15 سیکنڈ کے اس حصے کو سلیکٹ کر سکتے ہیں، جس کی جف بنانا چاہتے ہیں۔ 

• ویڈیو کا پورشن سلیکٹ کرنے کے بعد Create GIF پر کلک کردیں۔
لیجیے آپ کی جف تیار ہے، جسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ makeagif.com ویب سائٹ پر سے بھی یوٹیوب ویڈیو، ویڈیو اپ لوڈ کر کے، ویب کیم سے اور کئی تصاویر سے جف بنائی جا سکتی ہے۔
یوٹیوب ویڈیو سے جف بنانے کےلیے ٹیکسٹ فیلڈ میں ویڈیو کا یو آر ایل لکھ کر Continue کر نا ہوگا۔اس کے بعد ویڈیو میں سٹارٹ ٹائم اور اینڈ ٹائم منتخب کر کے Create gif کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔جف بننے کے بعد صارفین رائٹ کلک کےمینو Open Image in New Tab سے جف کو نئی ونڈو میں کھول کر محفوظ اور شیئر کر سکتےہیں۔

مزیدخبریں