ٹوکیو :امریکی افواج نے شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے اس حملے کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی تجربہ کرنے سے روکنا ہے ،اس سے پہلے شمالی کوریا ایک بڑا اعلان کر چکا ہے ،یہ اعلان ایٹمی تجرہ کا ہے جو اس ہفتے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکانے شمالی کوریا پر پیشگی حملے کی تیاری کر لی۔امریکی میڈیا کے مطابق جوہری تجربے سے روکنے کیلئے شمالی کوریاپر حملہ کیا جاسکتا ہے۔روایتی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کو نشانہ بنایاجائیگا۔امریکا کروز میزائل سے لیس2بحری جہاز خطے میں تعینات کر چکا ہے۔ایک بحری جہاز شمالی کوریاکی جوہری تجربہ گاہ سے صرف 300میل دور ہے۔متوقع کارروائی کیلئے جزیرہ گوام میں بمبار طیارے تعینات کردیئے گئے۔بحری بیڑے کا رل ونسن کا رخ بھی علاقے کی طرف موڑ دیا گیا۔
دوسری طرف شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ سمندر میں دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور ایٹمی تجربہ گاہ سے جنوبی کوریا پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے،یاد رہے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پورا اعتماد ہے کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ معاملات طے کر لے گا
جوہری تجربے سے روکنے کیلئے شمالی کوریاپر حملہ کیا جاسکتا ہے،امریکی میڈیا
10:48 AM, 14 Apr, 2017