سعودی عر ب:مکہ میں عمارتوں کے مالکان اور سرمایہ کاروں اور حج ہاوسنگ کمیٹی نے وزارت حج و عمرہ کے سرکلر کو ماننےسے انکارکردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کمرے کےرقبہ کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کو چار حاجیوں کی تعداد تک محدود کرناکسی بھی قسم کا انصاف نہیں۔ جب کہ اس سرکلر میں لکھا گیاتھا کہ ایک کمرے میں چارسے زیادہ حاجیوں کو نہیں رکھا جائے گا۔
سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق حج ہاوسنگ کے انویسٹرمحمد بن عبدالرحمٰن سلیمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا ہر حاجی کے لئے 4مریع کلومیٹر محدود کرنا کا کابینہ کا فیصلہ کسی بھی طرح سے قبول نہیں ہے۔بلڈنگ کے مالکان نے وزارت حج کے احکامات پہلے سے ہی لاگو کرلیے ہیں جن میں عمارتوں کی صفائی ، ہیلتھ سروسز، ملازمین کی فراہمی وغیرہ جیسے اقدامات موجود ہیں۔
دوسری جانب عمارت کے مالکان نے ملے جلے بیانات دیتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں کئی ایسے ہوٹلز ہیں جہاں ایک ہی کمرے میں چھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہوسکتے ہیں۔ہم کئی سرمایہ داروں سے اس سال حج پر آنے والے زائرین کے لئے معاہدات پر دستخط کرچکے ییں ۔اب بہت دیر ہوچکی ہے ، اسی لئے یہ نیا سرکلر لاگو کرنا مشکل ہوجائے گا۔ایک ہی کمرے میں آٹھ زائرین رہائش اختیارکرسکتے ہیں ۔ جب کہ بعض اوقات یہ آپس میں مضبوط تعلقات بھی استوار کرلیتے ہیں