اکاپلکو میکسیکو :میکسیکو میں ایک ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ جمعرات کو ایک گاڑی سامنے سے آتے ہوئے پٹرول ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
مقامی حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ صحیح تعداد امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔