راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹ پر متنازع پوسٹ کے معاملے میں 4 رکنی نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات انکے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ، اسلام آباد کے سینئر افسران کی سربراہی میں چار افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کے لئے سائبر کرائم وِنگ ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی۔