بی جے پی کوجھٹکا،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور

بی جے پی کوجھٹکا،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور

نئی دہلی:بھارت کی سپریم کورٹ نے ’شراب پالیسی‘ کے مقدمے میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجروال کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا تحقیقاتی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اروند کجروال کے خلاف ’شراب پالیسی‘ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کررہا تھا،جس کی وجہ سے دارالحکومت میں شراب کی فروخت پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوگیا تھا اور شراب کی فروخت کا معاملہ نجی خوردہ فروشوں کے ہاتھوں میں آگیا تھا۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا تھا کہ اروند کیجروال نے نجی خوردہ فروشوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کیا۔


انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسی سلسلے میں رواں برس مارچ میں اروند کجروال کو گرفتار کیا تھا اور جون کے مہینے میں انڈیا کے مرکزی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی رہنما اور ان کی پارٹی (اے اے پی) نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

مصنف کے بارے میں