سٹار فٹبالر کا ایک اور منفرد ریکارڈ،رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی 

03:04 PM, 13 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض: سٹار فٹبالر کا ایک اور منفرد ریکارڈ،رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی  ہے۔وہ  سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز رکھنے والے دُنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام ہینڈل پر 638 ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5 ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کو یو ٹیوب کی جانب سے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں سبسکرائب حاصل کرنے پر سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا تھا۔

رونالڈو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، یہ کامیابی ہماری کھیل سے محبت اور مشترکہ جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فٹبالر نے کہا کہ میرے اُتار چڑھاؤ میں آپ میرے ساتھ رہے، یہ سفر میرا نہیں بلکہ ہمارا سفر ہے۔

مزیدخبریں