سینیٹ اجلاس میں پھر گرما گرمی، فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر حکومتی ارکان کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

02:49 PM, 13 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر حکومتی ارکان  نے اسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ 

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، وقفہ سوالات کے بعد اجلاس میں سینیٹر فلک ناز چترالی کی شرکت پر خاتون رکن ثمینہ ممتاز زہری نے نشاندہی کی جس پر فیصل واواڈا اور حکومتی اراکین نے معطلی کے باوجود فلک ناز چترالی کی اجلاس میں شرکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

فیصل واوڈا نے سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فلک ناز کو دو ورکنگ دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، آج سینیٹر فلک ناز کیسے ایوان میں موجود ہیں، اگر فلک ناز نے معافی نہ مانگی تو ہم ایوان کا بائیکاٹ کریں گے۔

مزیدخبریں