یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا : دنیا کے سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ان ٹولز کا مقصد یوٹیوب ویڈیوز میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کانٹینٹ آئی ڈی سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ اے آئی syntheic آوازوں کے ذریعے گانوں میں کی جانے والی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا علم ہوسکے۔

 
یہ فیچر اے آئی گلوکاروں کی نقل کرنے والی اے آئی آوازوں کو شناخت کرکے صارفین کو الرٹ کرتا ہے۔اس کا ابتدائی ورژن آئندہ سال جاری کیا جائے گا جس کے بعد اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

 
اس کے علاوہ یہ ٹول ویڈیوز میں موجود ڈیپ فیک چہروں کی بھی شناخت کرے گا جس سے اہم شخصیات اور فنکاروں کو اپنی تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کے کریئٹر پراڈکٹس شعبے کے نائب صدر امجد حنیف نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہم اے آئی کے عہد میں صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں