افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ ، 14 شہری جاں بحق

11:03 AM, 13 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کابل : افغانستان  کے  صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 شہری جاں بحق  اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات بعد جاری کی جائیں گی۔

افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔

مزیدخبریں