ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

10:56 AM, 13 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا  اعلامیہ جاری کر دیا ۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خرچ ہوگی، اور قرض سے دیہی علاقوں میں 900کلو میٹر سڑکوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، یہ سڑکیں پسماندہ طبقات کو صحت اور تعلیم میں رابطوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی اس ترقی سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، صوبے میں موسمیاتی تبدیلی نے بہت نقصان پہنچایا ہے، انفراسٹرکچر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے فنانشل اور ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی، حکومت کو لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا، ٹھیکہ سسٹم میں بہتری لا کرروڈ مینٹیننس اور ٹوارزم کی صورتحال بہتر بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں