لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ عدلیہ نے جماعت اسلامی کی آئینی مدت میں الیکشن انعقاد کی درخواست پر ایکشن نہیں لیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ نے جماعت اسلامی کی آئینی مدت میں الیکشن انعقاد کی درخواست پر ایکشن نہیں لیا۔ان کاکہنا تھا کہ اہم ترین قومی مسئلہ پر سپریم کورٹ سے 29اگست کو رجوع کیا گیا، جماعت اسلامی جمہوری اقدار اور آئین و قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔
ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن ہی استحکام کا ذریعہ ہیں۔ سابقہ حکمران جماعتیں الیکشن سے فرار چاہتی ہیں، حکمران عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔ وجہ ان کی مجموعی کارکردگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون ہے، انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔