تاریخ میں پہلی بار 5 پاکستانی حسینائیں ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شامل ،فاتح حسینہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

تاریخ میں پہلی بار 5 پاکستانی حسینائیں ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شامل ،فاتح حسینہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

کراچی:مس یونیورس کا مقابلہ ہر لڑکی کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ اعزاز کی بات  ملک کی نمائندگی ہوگی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں 5 پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی ۔


200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی حسینائوں کا انتخاب ہوا ہے۔  مس یونیورس پاکستان 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔


مقابلے میں حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اس دوارن انہوں نے فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے ۔ان پانچ حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا۔  اس کا فیصلہ کل ہوگا۔ 

 مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصنف کے بارے میں