پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، 5 تبدیلیاں

07:39 PM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے کل کا میچ انتہائی اہم ہے اور اگر پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گا اور سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔ 

مزیدخبریں