انجریز کھیل کا حصہ ،نسیم کی انجری ہمارے لیے یہ بڑا دھچکا: پاکستانی بائو لنگ کوچ مورنی مورکل

 انجریز کھیل کا حصہ ،نسیم کی انجری ہمارے لیے یہ بڑا دھچکا: پاکستانی بائو لنگ کوچ مورنی مورکل

کولمبو:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائو لنگ کوچ مورنی مورکل  کاکہنا ہےکہ  نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنی مورکل نے کہاکہ  نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ فاسٹ بائولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں، دوسرے بائولرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بائولر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں۔ شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ بائولنگ کرنے والا بائولر ہے۔

مورنی مورکل نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے، یہ کھیل کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی زمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی بائولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ زمان خان کو بائولنگ کرتا ہوا دیکھنے کےلیے پُرجوش ہوں۔ پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کنڈیشنز سپنرز کے لیے مددگار ہیں، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں اب بھی بولنگ شوق سے کرتا ہوں خود کو فٹ رکھتا ہوں۔ محمد رضوان نے مجھے مختلف ورائٹی کے ساتھ بولنگ کا کہا تو بولنگ کرتا ہوں۔

مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔ پاکستانی بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو ہم بہتر کریں، اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں