نہ  انتخابی اتحاد   ،نہ ہی  سیٹ  ایڈجسٹمنٹ:ن لیگ کا الیکشن میں سولو فلائٹ کا فیصلہ

06:21 PM, 13 Sep, 2023

لاہور:ن لیگ نے  الیکشن میں سولو فلائٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی سے  اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   انتخابی اتحاد کرے گی نہ ہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ نیو  نیوز  ن لیگ کے لندن اجلاس کی کہانی  سامنے لے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  پنجاب میں پیپلز پارٹی سے مقامی سطح پر بھی کوئی   سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔ استحکام پاکستان پارٹی کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی گئی  ہے ۔


بلاول بھٹو نے دبے الفاظ  میں  ن لیگ پر تنقید کی تو  ن لیگ  نے بھی جوابی حکمت عملی تیارکی اور انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے  حکمت عملی تیار کی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی سے مقامی سطح پر بھی کوئی   سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں  صرف مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ  ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں  جے یو آئی اور اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے انتخابی اتحاد ہوگا۔بلوچستان میں "باپ"پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔


 نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے21اکتوبر کی تاریخ کی تجویزشہباز شریف نے دی ہے  اور شہباز شریف کی تجویز سےسب نے اتفاق کیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آئندہ عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے اور پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ۔ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئےمریم نواز نے ہم خیال رہنماؤں کو جاتی امرابلا لیا ہے۔رانا ثنا اللہ،جاوید لطیف،ملک سیف الملوک کھوکھر،طلال چودھری مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں