سفارتی تعلقات بڑھانے کے لیے  اہم قدم ،چین نے افغانستان کے لیے اپنا سفیر تعینات کر دیا

05:58 PM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کابل:چین نے افغانستان کے لیے اپنا سفیر تعینات کر دیا،چین افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ باقاعدہ سفارتی روابط قائم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 

 چینی سفیر جاؤ شینگ نے اپنا تعیناتی خط ارگ میں وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو پیش کر دیا ہے۔ چینی سفیر جاؤ شینگ کو  صدارتی محل (ارگ) میں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔

افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد طالبان کے ہاتھوں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے چین کابل کے ساتھ موثر طریقے سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔واضح رہے  افغانستان میں چین کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، جس سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔  

تاہم چین نے بھی تاحال دیگر ممالک کی طرح امارت اسلامیہ کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں