نئی دہلی: کیرالہ میں مہلک نیپا وائرس پھیل گیا ۔ مہلک نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سکول اور دفاتر کو بند کردیاگیا ہے اس حوالےسے مقامی متعلقہ محکمہ صحت کوالرٹ کردیاگیا ہے اور لوگوں کے ٹیسٹس کئے جارہے ہیں۔بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں مہلک نیپا وائرس سے دو ہلاکتیں ہوئیں ۔ یہ وائرس چمگادڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ریاست کی وزیر صحت کاکہنا ہے کہ ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے اور علامات والے کسی بھی فرد کو الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش کا مختلف قسم ہے، جو انسانوں سے دوسرے انسانوں میں پھیلتا ہے اور اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔طبی بحران پر قابو پانے کے لئے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نیپا وائرس کی پہلی بار 1999 میں پگ فارمرز اور ملائشیا اور سنگاپور میں جانوروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے والے افراد میں بیماری پھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔یہ بہت جلدی پھیلتا ہے اور مریض اس سے بہت جلدی متاثر ہوتا ہے۔