کراچی: چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ مافیا کے خلاف آپریشن پر پوری قوم آرمی چیف کی مشکور ہے۔ ڈالر، چینی اور ہنڈی مافیا کے خلاف جو آپریشن سول حکومت کو کرنا چاہیے تھے وہ جنرل عاصم منیر کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈالر مافیا کے خلاف آپریشن جا ری رہا تو ڈالر 250 سے بھی نیچے آجائے گا۔ سمگلنگ روکنے سے چینی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ آرمی چیف نے سول حکومت والا بیڑا اٹھایا ہے اور کر دکھایا ہے۔
ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جس آپریشن کا اعلان کیا ہے اگر وہ جاری رہتا ہے تو ملک کے معاشی حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے بات کی ہے۔ انہیں کہا ہے کہ ڈالر بیچنے والوں کا پورٹل بنایا جائے تاکہ انہیں کوئی سرکاری اہلکار نہ روکے۔