چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سرکاری گھر 4 دن پہلے ہی خالی کردیا

03:29 PM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہو گئےہیں۔

 نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔ حلف برداری تقریب کیلئے جسٹس فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہونگے جسٹس فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال 17 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور پر  15 ستمبر (جمعۃ المبارک) ان کا سپریم کورٹ میں آخری دن ہوگا۔ 

مزیدخبریں