پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ

01:56 PM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کابلے کاانتخابی نشان برقرار رہے گا یا نہیں ، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے دلائل کےلئے مزید وقت دینے کی  استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے باعث پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کا وقت دیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نےکی ، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

 پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے پیش ہوکر بیرسٹرعلی ظفر کے عدالت میں مصروفیت کا بتایا ، وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایاکہ ہائیکورٹ نے انتخابات کیلئے ایک سال کا وقت دیا ہے۔


ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن صائمہ جنجوعہ نے موقف اپنایاکہ الیکشن کمیشن کا اختیارہے پی ٹی آئی کو انٹرپارٹی الیکشن کیس میں درگرز  کرے دے ، بیرسٹرگوہر نے بھی درگرز کرنے کی استدعا کو دہرایا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل کےلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  دلائل کیلئے متعدد مواقع دیے،   پی ٹی آئی کے وکیل دلائل کیلئے آج بھی پیش نہیں ہوئے، کورونا کے باعث پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کا وقت دیا۔  


 ممبر کمیشن نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں آرڈرکر دیتے ہیں۔

 بعد ازاں دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں