پشاور: پاکستان کے عوام بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے دور افتادہ گائوں برشمنال کے لوگ 24 گھنٹے بجلی استعمال کرنے کے ماہانہ صرف 100 روپے ادا کرتے ہیں
ایک رپورٹ کے مطابق برشمنال کے ایک رہائشی نے گائوں کے بیچ و بیچ گزرنے والے ایک برساتی نالے پر نے آٹھ سال پہلے دس لاکھ روپے کی لاگت سے چھوٹا پن بجلی گھر بنایا تھا جس سے قریب کے 150 سے زیادہ گھروں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ جس سے لوگ لائٹ، فریج، پنکھے، استری اور واشنگ مشین چلاتے ہیں۔
خیال رہے علاقہ میں اس کے علاوہ بھی سات چھوٹے پن بجلی گھر کام کررہے ہیں جن کے ذریعے قریب 800 گھروں کو بجلی مہیا کی جاتی ہے۔