نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکہ میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کئی ماہ کی آزمائش کے بعد امریکہ میں ای کامرس پراڈکٹ شاپ کو متعارف کرا دیا۔
We're introducing a new way for people to find and shop for their favorite products ????️ with the launch of TikTok Shop for merchants, creators and customers in the US. Learn more on our Newsroom https://t.co/PHNTZBJjbf
— TikTokComms (@TikTokComms) September 12, 2023
ٹک ٹاک شاپ کے لیے کمپنی نے ہوم اسکرین میں ایک خصوصی شاپ ٹیب کا اضافہ کیا ہے جبکہ لائیو ویڈیو شاپنگ، شاپ ایبل ایڈز اور دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے برطانیہ اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی آن لائن شاپنگ کے مختلف طریقوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک شاپ سے کمپنیوں اور عام افراد کو صارفین سے رابطے کا موقع ملے گا اور آن لائن شاپنگ کا تجربہ بہتر ہو گا۔
ٹک ٹاک نے اپنے ایک بلاگ میں شاپنگ کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے ان ویڈیو یا آن لائن پراڈکٹ کو دیکھیں پھر پراڈکٹ کی خصوصیات جاننے کے لیے پراڈکٹ ڈیٹیلز پیج پر جائیں پھر پراڈکٹ کی اپنی پسندیدہ خصوصیت کو سیلکٹ کریں اور پھر آرڈر دینے کے لیے چیک آؤٹ کریں۔