بجلی بلوں میں ریلیف، آئی ایم ایف کا ڈو مور کامطالبہ، سخت شرائط رکھ دیں

12:19 PM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئےعالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ا یف نے وزارت خزانہ سے سخت شرائط کا تحریری معاہدہ مانگ لیا۔

وزارت خزانہ ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پروڈیوسرز کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

 دیگر صارفین کی طرح کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں فورا اضافہ کیا جائے اور کیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےکیپٹو پاور پروڈیوسرز کیلئے رعائیت ختم اور نرخوں میں اضافہ کا پلان بھی مانگ لیا۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔


ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ریلیف کا اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا ہے۔

مزیدخبریں