چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی

09:19 AM, 13 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت  آج  اٹک جیل میں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت خصوسی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین کر یں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔

وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

 وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا، عمران خان اٹک اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر  گمشدگی کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں