اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں ۔ انہیں خبردار کرتا ہوں کہ اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ آج سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا اور اس کا کمپیوٹر اور موبائل فون ساتھ لے گئے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف امپورٹڈ حکومت ہمیں سیلاب کی وجہ سے سیاست کرنے سے باز رہنے کا کہہ رہی ہے اور دوسری طرف وہ ہمیں ہراساں اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات میں اضافہ کر رہی ہے۔ ہماری حمایت کرنے والے صحافیوں پر ظلم کر رہی ہے ۔ ٹی وی چینلز اور یوٹیوب پر ہماری کوریج معطل کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ نے مایوس ہو کرسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہماری ٹیلی تھون کو بلیک آؤٹ کر دیا۔ آج سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کا فون اور کمپیوٹر ساتھ لے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں۔ میں انہیں خبردار کر رہا ہوں کہ اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔