لاہور : پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان 92ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ 40، 45 سال سے جو سسٹم چل رہا تھا صرف ایک بندے کی خواہش پر نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی ۔ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی ۔ نئے نظام سے نئے کھلاڑی ہی نہیں آ رہے ۔
صرف عمران خان کی خواہش پر نیا نظام لایا گیا جس سے ہماری کرکٹ تباہ ہوگئی۔ ان سے کوی پوچھنے والا ہے؟
— Waseem Badami (@WaseemBadami) September 13, 2022
عمران خان 1992 کے بعد کبھی کسی گراونڈ میں گئے ہیں؟
کامران اکمل#11ThHour pic.twitter.com/Be60yE9NvQ
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ وہ 1992ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔ ان کے فیصلے سے ملک میں نئے کھلاڑی نہیں آرہے ۔ نئے سسٹم سے دو سے تین کھلاڑی مجھے نکال کر دکھادیں۔