ڈی آئی خان : رہنما تحریک انصاف سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورنے وائس چانسلر گومل یونیوسٹی کو دھمکیاں دی ہیں۔ وائس چانسلر نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ کردھمکیوں سے آگاہ کردیا۔
وائس چانسلر کے خط میں کہا گیا ہے علی امین گنڈا پور مستعفی ہونے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انھیں اور ان کے خاندان کو علی امین گنڈا پور سے خطرہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کھلے عام یونیورسٹی کے طلبہ کو سپورٹ کرکے یونیورسٹی کےخلاف استعمال کررہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبہ کو ساؤنڈ سسٹم فراہم کیا گیاہے اور ان طلبہ کو رات کا کھانا بھی سابق وفاقی وزیر کی جانب سے مل رہاہے۔
انہوں نے گورنر سے معاونت مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اسے میسج پر دھمکیاں دے رہا ہے اور استعفیٰ کےلئے دباؤ ڈال رہا ہے ۔