لہری کا نام اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھالیکن فلمی دنیا میں انہوں نے لہری کے نام سے شہرت حاصل کی۔
ان کی پہلی فلم ’’انوکھی‘‘ تھی جو 1956 میں ریلیز ہوئی۔
اپنی مزاحیہ اداکاری سے لہری نے مداحوں کے دل جیت لیئے ۔ان کا فلمی سفر 1950 سے 1980 تک جاری رہا۔ ان کی آخری فلم کا نام ’’دھنک‘‘ تھا جو 1986 میں بنی ۔
اداکار لہری نے 220 فلموں میں کام کیا جن میں تین پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔
لہری کو ان کی بہترین مزاحیہ اداکار ی کی وجہ سے نگار ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔
اداکار سفیر اللہ صدیقی عرف لہری وہ پہلے مزاحیہ اداکار تھے جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کی و جہ سے لگاتار 11 نگار ایوارڈز حاصل کئے ۔
لہری نے فلموں کے علاوہ ڈراموں اور اسٹیج شو میں بھی ا پنی کارکردگی کا لوہا منوایا ۔
اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز سے چہروں پر خوشی بکھیرنے والے لہری شدید علالت کے باعث 13 ستمبر 2012 کو کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔