اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید 8 معاونین خصوصی مقرر کردیے ہیں جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ آج 8 نئے معاونین خصوصی تعینات کیے گئے ہیں۔
نوابزادہ افتخار احمد خان بابر ، مہر ارشاد احمد خان ، رضا ربانی کھر ،مہیش کمار ملانی ، فیصل کریم کنڈی ، سردار سلیم حیدر ،تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ بچہ کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے کابینہ میں 34 وفاقی وزرا ، 7 وزرائے مملکت ، 4 مشیر اور 17 معاونین خصوصی ہیں ۔ پہلے کابینہ کی تعداد 62 تھی اب 70 ہوگئی ہے۔