ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کاآغاز

 ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کاآغاز

ملکہ الزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کردیا ۔تابوت کو  بعد میں لندن لے جایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم ملکہ کا تابوت ہولیروڈ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،  چھ گھنٹے  کے طویل سفر کے بعدملکہ کا تابوت ایڈنبرا لایا گیا، ملکہ کے چاہنے والوں نے  راستے میں کھڑے ہوکر  تابوت پر پھول نچھاور کیے۔ جس کے بعد ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے سینٹ گائلز کیتھیڈرل چرچ لے جایا گیا، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب میں کنگ چارلس، ملکہ کمیلا سمیت شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔

دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا،  عوام کی بڑی تعداد ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہے ۔  چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

ملکہ کی میت آج لندن روانہ کی جائے گی ،  شہزادی این اپنی والدہ کے ساتھ تیرہ ستمبر کو لندن جائیں گی، جہاں سے تابوت کو بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔ چودہ ستمبر کو تابوت ویسٹ منسٹر ہال منتقل ہوگا اور چار دن تک ویسٹ منسٹرہال میں عوام کو دیدارکی اجازت ہوگی۔

 جس کے بعد شاہی اعزازات کے ساتھ انیس ستمبرکو ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹرایبے میںاادا کی جائیں گی ۔ جس کے بعد ملکہ کوکنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزرمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔  آخری رسومات کی تقریبات لندن کے رائل پارکس میں  بڑی زسکرینز پر دکھائے جانے کا امکان  ظاہر کیا جارہا ہے۔

 واضح  رہے آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم   کی تاج پوشی اور شادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہی  ہوئی تھی۔