اوورسیز پاکستانیوں کا شہباز حکومت پر اظہار اعتماد ،ترسیلات زر میں 7.9 فیصد اضافہ

04:19 PM, 13 Sep, 2022

کراچی :    اگست 2022ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں ہر ماہ کی بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اگست  میں جن ممالک سے  ترسیلاتِ زر  کی  آمد ہوئی ان میں متحدہ عرب امارات  سے (531.4 ملین ڈالر)، سعودی عرب سے(691.8 ملین ڈالر)، برطانیہ سے (369.7 ملین ڈالر) اور امریکہ سے (294.4 ملین ڈالر ) برآمد  ہوئے۔

 اسی طرح اٹلی، جرمنی ، اسپین ، یونان اور فرانس سمیت یورپی ممالک سے اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 27 کروڑ 48 لاکھ ڈالرموصول ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے موجودہ مالی سال میں ترسیلات زرکا سالانہ ہدف 33 ارب 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں