اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت میں اربوں روپے کی خلاف ضابطہ ضمنی گرانٹ کے اجرا کا انکشاف ہوا ۔قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ضمنی گرانٹ کی مد میں 440ارب روپے جاری کئے گئے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قواعد کے خلاف ضمنی گرانٹ کے اجراء کی نشاندہی کردی ۔
تحریک انصاف حکومت میں کھربوں روپے کی خلاف ضابطہ ضمنی گرانٹ کے اجراء کا انکشاف سامنے آیا ہے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ضمنی گرانٹ کی مد میں 440ارب روپے جاری کئے گئے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قواعد کے خلاف ضمنی گرانٹ کے اجراء کی نشاندہی کردی ،، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2020-21 میں440 ارب روپے کی خلاف ضابطہ ضمنی گرانٹ جاری کی گئی۔
سپریم کورٹ فیصلے کے تحت مالی سال میں ضمنی گرانٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے ۔آڈیٹر جنرل کی معاملے کی تحقیقات اور مالی نظم و ضبط بہتر کرنے کی سفارش کی گئی ۔ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے قواعد کے مطابق منظوری لینے کی بھی سفارش سامنےآئی ہے ۔