لاہور: ایشیا کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں تین پاکستانی بولرز جبکہ بھارت اور افغانستان کے دو دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ، حارث رؤف اور محمد نواز کو ایشیا کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے چار جبکہ بھارت اور افغانستان کے دو دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ سری لنکن کپتان شناکا کو کپتانی دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر ایشین چیمپین بنا تھا ۔ 171 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 147 رنز بنا سکے ۔ بابراعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے ، پاکستانی بیٹسمینوں نے پاور پلے میں سست رفتاری کی عادت نہ چھوڑی اور فیلڈرز نے آسان کیچز گرائے ۔