اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کوٹے پر حجاج کی اوور بکنگ کے معاملے کی انکوائری رپورٹ پر بحث کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں وزارت خزانہ، وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک (ایس بی پی) کے نمائندے شامل تھے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اوور بکنگ کے معاملے میں مفاہمت کے مسائل تھے اور کسی قسم کی بدنیتی کے ثبوت نہیں ملے جبکہ بینکوں کی طرف سے حجاج کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینکوں سے یہ ضرور پوچھا جائے کہ انہوں نے اس معاملے میں لاپرواہی سے کام کیوں لیا جبکہ انہوں نے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں۔
وزیراعظم کی سیلاب زدہ علاقوں میں بینکوں کو چھٹی والے دن بھی کام کرنے کی ہدایت
03:46 PM, 13 Sep, 2022