وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا

01:22 PM, 13 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر غور کے علاوہ 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز بھی پیش ہوں گی جبکہ الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیار مقرر کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزیدخبریں