ٹویٹر کے بڑے شیئر ہولڈرز نے سوشل میڈیا کمپنی ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی

11:25 AM, 13 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے اہم اجلاس میں سوشل میڈیا کمپنی 44 ارب ڈالرز میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایلون مسک سے معاہدے پر شیئر ہولڈرز کی ووٹنگ 13 ستمبر کی شب تک جاری رہے گی ، مگر 12 ستمبر کو بیشتر سرمایہ کاروں نے اس کے حق میں ووٹ دیا ۔

اس وقت مارکیٹ میں ٹویٹر کے شیئر کی قیمت 41 ڈالر ہے ۔ ایلون مسک نے 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئر میں ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی ہوئی ہے ۔

اس سے قبل 54 ارب ڈالر کی خریداری کے اس معاہدے سے ایلون مسک دستبردار ہونا چاہتے تھے ، اس حوالے سے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے جعلی اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں ، جس کے بعد وہ ٹویٹر کو خریدنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ لیکن آج ہونے والے شیئر ہولڈرز کے اہم اجلاس میں ٹویٹر کی فروخت سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں