راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے اور صرف اعلان ہونا باقی ہے، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے۔ فضل الرحمن نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمینٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خود بخود سڑکوں پر نکلیں گے۔‘
ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہےبجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمنگی کردی ہے۔فضل الرحمان نےایکسٹنشن دینےوالی پارلمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے۔اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہےاورعوام کاچولھانہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 13, 2022