افغانستان کیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام ،امریکہ ،برطانیہ کا بڑا اعلان 

08:22 PM, 13 Sep, 2021

کابل:جینوا میں افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑے بڑے ممالک نے شرکت کی ،کانفرنس میں امریکہ ،برطانیہ کی طرف سے افغانستان کیلئے ایک دفعہ پھر بڑی امداد کا اعلان کر دیا گیا ۔

امریکی انخلا کےبعد اس وقت افغانستان میں طالبان کی حکومت کا اعلان ہو چکا ہے جس کے بعد عالمی برادری میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر عالمی برادری نے اب افغانستان کی مدد نہ کی تو شاید دوبارہ خانہ جنگی جیسا ماحول بن جائے گا جو عالمی امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ،اسی سلسلے میں جینوا میں افغانستان کیلئے فنڈ ریزنگ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔

کانفرنس میں امریکہ اور کینڈا کی طرف سے افغانستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کیا گیا ،ذرائع کے مطابق  امریکہ نے افغانستان کے لیے   64اور کینیڈا نے 50   ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا افغانستان میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے،رواں ماہ کےآخرتک افغانستان میں شدیدغذائی قلت پیداہوگی،انہوں نے  کہا افغانستان میں پبلک سروسزکےادارےتباہی کےدہانےپرہیں،اس وقت عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے تاکہ کوئی نیا انسانی بحران جنم نہ لے ۔

مزیدخبریں