پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا واک آؤٹ

05:08 PM, 13 Sep, 2021

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن کی طرف خوب شور شرابا کیا گیا ،کچھ دیر احتجاج کے بعد اپوزیشن احتجاجاََ واک آؤ ٹ کر گئی ۔

تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے دھواں دار خطاب کیا جس پر اپوزیشن نے صدر کی تقریر شروع ہوتے ہی احتجاج شروع کر دیا ،جس میں اپوزیشن بنچوں سے خوب شور شرابا سننے کو ملا ،اپوزیشن کی طرف گو نیازی گو نیازی کے نعرے لگائے گئے ۔

صدر عارف علوی نے اپوزیشن کے شور شرابے میں بھی اپنی تقریر کو جاری رکھا اور ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے رہے ،کچھ دیر نعرے بازی کے بعد اپوزیشن احتجاجاََ واک آئوٹ کر گئی ۔

مزیدخبریں