سان فرانسسکو: ایک امریکی کمپنی نے انوکھی آفر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شہری 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھے گا، اسے ہر ایک فلم کے بدلے 100 ڈالر دیئے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ایک امریکی کمپنی فنانس بز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد زیادہ اور کم بجٹ سے بنی ڈراؤنی فلمیں دیکھنے سے دل کی دھڑکن اور انسانی نفسیات پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیلئے جو بھی شہری رضامند ہوگا اسے 13 فلمیں دیکھنے کے 1300 ڈالرز دیئے جائیں گے۔
جو بھی رضاکار کمپنی کی جانب سے منتخب کی گئی ڈراؤنی موویز دیکھے گا اس کے جسم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی حامل میڈیکل ڈیوائس لگائی جائیں گی تاکہ اس کے دل کی دھڑکن اور دماغ پر ہونے والے اثرات کو ریکارڈ کیا جا سکے۔
اس مقصد کیلئے امریکی کمپنی نے جو ڈراؤنی فلمیں منتخب کی ہیں ان میں امیتیوائل ہارر، اے کوائٹ پلیس، اے کوائٹ پلیس پارٹ ٹو، کینڈی مین، انسیڈیئس، اے بلیئر وچ پراجیکٹ، سنسٹر، گیٹ آؤٹ دا پرگ، پیرانارمل اور ری میک اور ہیلوون شامل ہیں۔