سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

12:35 PM, 13 Sep, 2021

سری نگر : مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو ضلع راجوڑی کے علاقے منجا کوٹ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

قابض فورسز نے دعویٰ کیا کہ منجاکوٹ کے جنگل میں بھارتی فوج پر ایک حملہ ہوا جس میں ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد بھارتی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔

مزیدخبریں