کابل :افغانستان میں تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا ۔
افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام کاروباری لین دین وہاں کی مقامی کرنسی میں ہوگا ۔
گزشتہ دنوں میڈیا میں اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گا لیکن اب اس حوالے سے طالبان نے وضاحت کر دی ہے۔
طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گا۔
افغان طالبان کا کہنا ہے ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے چھوٹے تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوں گے۔